Home highlight ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات سے خصوصی نشست

Share
Share

لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی، آپریشنز اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ناکام آپریشن سندور کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی زبردست عسکری حکمت عملی اور معرکۂ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی شاندار کامیابی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، شعور اور حب الوطنی کو خصوصاً سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس خصوصی سیشن میں طلبہ و طالبات نے کھل کر معاشرتی و قومی امور، خاص طور پر سیکورٹی کے تناظر میں سوالات کیے جن کے ڈی جی ISPR نے تفصیل سے اور خلوص کے ساتھ جوابات دئیے۔

نشست کے اختتام پر جی سی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نےملی نغمہ پیش کر کے پاک فوج کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، جس میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی بہترین عکاسی کی گئی۔ طلبہ نے اس نشست کو ایک مثبت، باوقار اور قابلِ فخر موقع قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...