Home تازہ ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل ہو گا پی پی امیدوار دستبردار

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل ہو گا پی پی امیدوار دستبردار

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل منعقد ہو رہا ہے، الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔

راحیلہ بی بی نے الیکشن سے دستبرداری کے لیے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

ادھر صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا جس کے لیے اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خالی نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں، یہ الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے منعقد ہوں گے، پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...