Home sticky post 4 سینیٹر اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر گفتگو

سینیٹر اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...