Home sticky post 6 لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش کردی

لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش کردی

Share
Share

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔

یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا "جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔”

کرشمہ کوٹک یہ سن کر کچھ لمحے کے لیے حیران رہ گئیں اور بس اتنا کہہ سکیں، "اوہ مائی گاڈ!” تاہم انہوں نے فوراً خود کو سنبھالا اور پیشہ ورانہ انداز میں دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہو گئیں۔
یہ دلچسپ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...