Home تازہ ترین سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، اب تک 27 ہزار 700 درخواستیں موصول

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، اب تک 27 ہزار 700 درخواستیں موصول

Share
Share

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا، اور اب تک مجموعی طور پر 27 ہزار 700 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستیں ملک بھر کے 14 نامزد بینکوں کے ذریعے یا وزارت کے آن لائن پورٹل پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق وہ افراد جو پہلے سے رجسٹرڈ عازمین میں شامل ہیں، وہ 9 اگست تک اپنی درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔ جبکہ نئے اور غیر رجسٹرڈ عازمین کو 11 سے 16 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ قرعہ اندازی اور دیگر حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...