Home #ٹرینڈ اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلندیوں کوچھوگیا

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلندیوں کوچھوگیا

Share
Share

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پی ایس ایکس جمعرات کے روز نمایاں تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل آج ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 314 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 44 ہزار 402 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جب 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

بازارِ حصص میں مسلسل تیزی سے واضح ہے کہ مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کا رجحان بھی مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...