Home highlight پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Share
Share

ٹرینیڈاڈ: پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
قومی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 48.5 اوورز میں پورا کر لیا۔
قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ
پاکستان کے خلاف میزبان ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا، صرف 4 رنز کے مجموعی سکور پر برینڈن کنگ آوٴٹ ہو گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد ایون لوئس اور کارٹے کے درمیان 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کارٹے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان لوئس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 60 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
اس کے بعد کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، ردرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے، یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آوٴٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، نسیم شاہ نے 3، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی اننگز
ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ ہو سکا، اوپنر صائم ایوب صرف 5 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن پھر عبداللہ شفیق 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد بابر بھی 47 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔
کپتان محمد رضوان نے ففٹی سکور کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر آوٴٹ ہوئے جبکہ سلمان علی ا?غا 23 رنز بنا سکے، 5 وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان بیٹر حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 49 ویں اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی، حسن نواز 63 اور حسین طلعت 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 2، سیلز، موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ لی۔
حسن نواز شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، 5 وکٹوں سے جیت کے بعد پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...