Home sticky post 3 سیکیورٹی فورسز کا ضلع ژوب میں دو روز سے جاری آپریشن میں مزید 14بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ضلع ژوب میں دو روز سے جاری آپریشن میں مزید 14بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دو روز سے جاری آپریشن کے دوران، مزید چودہ بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب آپریشنز کے دوران مارے گئے خوارج کی تعداد 47 ہوگئی، سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اگست کو بلوچستان کے ضلع ڑوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کی تھی، جس کے دوران پاک افغان سرحد سے دراندازی کی ناکام کوشش کرنے والے 33 خوارج مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سمبازہ کے گرد و نواح کے علاقوں میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران، چودہ مزید بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، دو روز میں آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...