Home sticky post 3 پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے، اور ان کی مذہبی آزادی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کے ترجیحی فرائض میں شامل ہے، اور ان کی ناقابلِ فراموش خدمات کو قومی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج پاکستان میں اقلیتوں کو تمام شہری و مذہبی حقوق حاصل ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی نظریاتی ضمانت ہے، اور ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کر کے قومی ترقی میں ان کا کردار مزید موٴثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقلیتوں کے جذبہ حب الوطنی اور ثقافتی ورثے سے لگاوٴ پر فخر ہے، اور حکومت ان کی قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کے لیے پْرعزم ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...