Home highlight آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

Share
Share

کینبرا:آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے وعدوں اور عزم پر مبنی ہوگا۔ جاپان، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور اسرائیل کے رہنماوٴں کے ساتھ گفتگو کی۔
انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست میں حماس کے لیے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا، غزہ کی صورتِ حال دنیا کے بدترین خدشات سے آگے بڑھ چکی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے گفتگو ہوئی، نیتن یاہو سے کہا کہ فوجی حل کی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
یاد رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی کابینہ ستمبر میں کرے گی۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا ہے جبکہ پرتگال، جرمنی اور مالٹا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...