Home highlight پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایاجارہا ہے

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایاجارہا ہے

Share
Share

اسلا م آباد:پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن اس عہد کی یاد دہانی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تاریخی خطاب میں کیا تھا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، یہاں بلا تفریق ہر ایک کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہر شہری آزاد ہے۔
اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج میں بھی اقلیتی برادری کی بڑی تعداد ملکی دفاع کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔
اقلیتی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر مذہب وطن سے محبت کی تلقین کرتا ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبو د کیلئے مسلسل کوشاں اور سرگرم عمل ہے، ملک میں بسنے والی اقلیتیں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تی رہیں گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...