Home sticky post 6 وزیراعظم کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس،خیبر پختونخوا میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس،خیبر پختونخوا میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی ۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، انہیں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور اسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

وزیرِ اعظم نےچیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خورنوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجا جائے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں و سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔وزیرِ اعظم کو اجلاس میں نقصانات کا جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو و ریلیف آپریشن پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس دوران وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ و ہ صوبائی حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی ۔وفاقی حکومت ادویات، خیمے اور اشیاء خوردونوش بھیج رہی ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...