Home sticky post 5 سندھ حکومت کا کل کراچی میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کل کراچی میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان

Share
Share

کراچی :حکومت سندھ نے کل کراچی میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ کل ممکنہ بارشوں کے باعث شہر کے اسکول بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی کہنا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...