Home sticky post خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 377 ہوگئی،پی ڈی ایم اے

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 377 ہوگئی،پی ڈی ایم اے

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 377 ہوگئی جبکہ 182 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 294 مرد، 50 خواتین اور 33 بچے شامل ہیں، جبکہ 145 مرد،27 خواتین اور 10 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 1377 گھر وں کو نقصان پہنچا، جن میں 1022 گھر جزوی طور پر متاثر اور 355 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں 228 افراد جابحق ہوئے۔

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ , دیر لویر اور بٹگرام، صوابی میں پیش آئے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...