Home sticky post 5 نائب وزیرِاعظم کی افغان قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات،سیاسی اور تجارتی روابط میں مثبت پیشرفت کو سراہا

نائب وزیرِاعظم کی افغان قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات،سیاسی اور تجارتی روابط میں مثبت پیشرفت کو سراہا

Share
Share

کابل: نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے دوطرفہ ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ سفارتی نمائندگی کو ناظم الامور سے سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جو 21 مئی 2025 کو بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں طے پایا تھا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے حالیہ ملاقاتوں کا بھی حوالہ دیا، جن میں 19 اپریل اور 17 جولائی 2025 کو پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ کابل اور 21 مئی کو بیجنگ اجلاس شامل ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ان ملاقاتوں میں کیے گئے بیشتر فیصلے یا تو نافذ ہو چکے ہیں یا تکمیل کے قریب ہیں، جن سے پاک افغان تعلقات خصوصاً تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ نے سیاسی اور تجارتی روابط میں مثبت پیشرفت کو سراہا، تاہم سیکیورٹی اور خصوصاً انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پیشرفت کو ناکافی قرار دیا۔ انہوں نے افغانستان سے ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کا ذکر کرتے ہوئے افغان سرزمین سے سرگرم گروہوں جیسے تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور بلوچستان لبریشن آرمی (BLA)/مجید بریگیڈ کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا۔

افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کو کسی بھی دہشت گرد گروہ کو پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ نے افغان حکام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور چھٹے سہ فریقی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...