Home sticky post 4 کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں زوردار دھماکا، 34 افراد زخمی

کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں زوردار دھماکا، 34 افراد زخمی

Share
Share

کراچی :کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 34 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایم اے جناح روڈ کے قریب پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی سے ایک رکشہ بھی متاثر ہوا، دھویں کے بادل دور سے بھی نظر آ رہے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 5 فائر ٹینڈر، ایک اسنارکل اور ایک باؤزر روانہ کردیا گیا، جائے وقوع پر پولیس اور رینجرز کی نفری روانہ کردی گئی۔
حادثے کے بعد ایس ایس یو کمانڈوز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ ریلیف آپریشن میں مصروف ہوگئے، چھت پر محصور افراد کو بحفاظت نکالا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گودام میں آگ بھڑک اٹھی، پٹاخوں کے گودام میں پہلے زور دار دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آس پاس موجود دکانوں اورعمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی افراد عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ 34 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے افراد کو جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا، ہٹاخوں کے گودام کا مالک بھی زخمیوں میں شامل ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ دھماکے میں 34 زخمی ہوئے، جناح اسپتال میں لاگئے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،پٹاخوں کے گودام کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، دھماکے کے بعد آگ کے شعلے ہوا میں بلند ہوتے ہیں، دھماکے کے بعد اطراف میں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا کہ کہنے کو یہ آتش بازی کا سامان ہے مگر اس میں بارودی مواد ہوتا ہے، آتشبازی کے سامان میں بارودی مواد استعمال ہوتاہے، قانون کےمطابق ایک دکان میں50کلو سےزیادہ نہیں رکھاجاسکتا ہے، اس کی بھی ایس او پیز ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے، کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر اور آبادی کے درمیان ایسے کسی بھی مواد کی تیاری کی اجازت نہیں جو نقصان کا باعث بنے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پاکر مجھے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...