Home sticky post 5 سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن اور ری ہیبلی ٹیشن کا کام جاری ہے، جب تک بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں سے دریاوٴں میں طغیانی آئی ہے، سوات، صوابی، مانسہرہ، شانگلہ میں بھی بے پناہ نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں سیلاب اور کلاوٴڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے نقصانات ہوئے، حالیہ قدرتی آفت میں 700 سے زیادہ اموات ہوئیں، صرف خیبرپختونخوا میں 400 سے زائد اموات ہوئیں، 2022 کے سیلاب میں معاشی نقصان بہت ہوا، 2022 کے سیلاب میں صوبہ سندھ بہت متاثر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا، جہاں بے پناہ نقصان ہوا، آفت کی اس گھڑی میں وفاق نے صوبائی حکومت ساتھ مل کر کام کیا، وفاقی وزراء نے امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھجوایا، افواج پاکستان امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، پاک آرمی نے شدید متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو باہر نکالا، فیلڈ مارشل آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن اور ری ہیبلی ٹیشن کا کام جاری ہے، جب تک بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے، غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام سے متعلق بہت جلد اہم اجلاس طلب کروں گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے، جلد چین جا رہا ہوں، سی پیک ٹو کا جلد آغاز ہوگا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...