Home sticky post 4 وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کو وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل کی سمری منظوری کیلئے پیش کی گئی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم و وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں بارشوں و سیلابی صورتحال میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی ۔وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان جنہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر کابینہ میں یوریا کی قیمتوں میں توازن کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ان کی پیداواری لاگت کو کم کرنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی اور معاون خصوصی صنعت ہارون اختر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی کابینہ کو وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل کی سمری منظوری کیلئے پیش کی گئی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ 31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔ تحلیل کے دوران وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے اس عمل کو شفاف طریقے سے حتمی شکل دینے اور ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی و دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔

وفاقی کابینہ نے ملکی صنعتی ترقی اور نئی صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قانون 2012 میں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی۔ نئی ترامیم کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کو مزید کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے صنعتوں کی تعمیر کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی صنعتی ترقی کیلئے کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔صنعتوں کی تعمیر سے ملکی برآمدات اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2023-24 کی سالانہ رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے 19 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز (CCLC) کے 18 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...