Home sticky post 2 وزیرِاعظم کی زیرصدارت سیلاب سے نقصانات، امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس،کے پی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی زیرصدارت سیلاب سے نقصانات، امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس،کے پی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے وزارت آبی وسائل کو متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ بارشوں و وسیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے۔متاثرین کے ریسکیو و امداد کے بعد انکی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دریاؤں، ندی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات کو روکنے کیلئے قومی سطح پر مہم چلائیں گے۔وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں جہاں جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں وہاں متعلقہ وفاقی وزراء اور سیکریٹریز کو بھیجنے کی ہدایت کی ۔

وزیرِ اعظم نے متوقع دو اسپیلز کے حوالے سے خطرے سے دوچار آبادیوں کو پیشگی آگاہی فراہم کرنے سمیت گلگت بلتستان میں گزشتہ رات گلیشئیر پھٹنے سے نکلنے والے ملبے سے بنی جھیل کی کڑی نگرانی کرنے، اس سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کا انخلاء یقینی بنانے ،چیئرمین این ڈی ایم اے کو اس جھیل کی نگرانی اور بنا کسی نقصان کے پانی کے اخراج کیلئے پاک فوج اور ایف سی این اے کے انجینئر ز کی خدمات لینے کی ہدایت کی ۔

اجلاس کو ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں متوقع بارشوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔علاوہ ازیں اجلاس کو دریاؤں کی صورتحال اور گلیشئیرز کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔

اجلاس کو وزیرِ اطلاعات و نشریات نے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کی کوآرڈینیشن کیلئے قائم کردہ سینٹرل کوارڈینیشن کمیٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، ڈکٹر مصدق ملک، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، میاں محمد معین وٹو، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، معاون خصوصی مبارک زیب، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...