Home sticky post 6 ناروے کا یوکرین کے لیے 700 ملین ڈالر کا ایئر ڈیفنس پیکج کا اعلان

ناروے کا یوکرین کے لیے 700 ملین ڈالر کا ایئر ڈیفنس پیکج کا اعلان

Share
Share

اوسلو: ناروے کی حکومت نے یوکرین کے لیے تقریباً 7 ارب نارویجین کراؤن (700 ملین ڈالر) مالیت کا جدید فضائی دفاعی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد روسی فضائی حملوں سے یوکرین کے شہریوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔

ناروے کے وزیراعظم یوناس گہر اسٹورے نے کہا کہ ’’ہم جرمنی کے ساتھ مل کر یوکرین کو طاقتور ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کا دفاع کر سکے اور عوام کو روسی فضائی حملوں سے محفوظ رکھ سکے‘‘۔

رپورٹس کے مطابق ناروے اور جرمنی مل کر دو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز اور ان کے میزائل فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ناروے جرمن کمپنی ہینسولٹ سے ایئر ڈیفنس ریڈار اور اپنی مقامی کمپنی کونگزبرگ کے تیار کردہ دفاعی نظام کی خریداری میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیکج یوکرین کی فضائی صلاحیت کو کافی مضبوط کرے گا، کیونکہ حالیہ دنوں میں روس نے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدت بڑھا دی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...