Home تازہ ترین اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ، 6 معاہدے طے

اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ، 6 معاہدے طے

Share
Share

ڈھاکہ:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے دورہ بنگلادیش کے مشیر خارجہ سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جب کہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان 6 معاہدے طے پا گئے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جن میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں تعاون اور انسانی ہمدردی کے مسائل شامل تھے۔

ملاقات میں سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا کے مسئلے کے حل سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...