Home sticky post 6 پاک فوج سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ، بالاکوٹ میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ، بالاکوٹ میں امدادی سرگرمیاں جاری

Share
Share

بالاکوٹ : حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان ایک بار پھر اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے نہ صرف متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے بلکہ مقامی آبادی کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے بالاکوٹ میں ایک مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا۔ کیمپ میں عوام کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملہ موجود رہا۔

اس میڈیکل کیمپ کے ذریعے 1327 سے زائد افراد کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ان میں 740 مرد، 336 خواتین اور 251 بچے شامل ہیں، جن کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

طبی کیمپ میں آنے والے افراد کی اکثریت معدے کے امراض، پٹھوں کے درد، جلدی بیماریوں (خارش) اور سانس کی تکالیف جیسی عمومی بیماریوں میں مبتلا تھی، جنہیں موقع پر ہی مفت ادویات اور ضروری مشورے دیے گئے۔

مقامی آبادی نے پاک فوج کی اس عوام دوست کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

پاک فوج ہمیشہ سے قدرتی آفات کے وقت عوام کے درمیان موجود رہی ہے۔ چاہے وہ زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا کوئی اور ہنگامی صورتحال، ملک کے سپاہی ہر حال میں عوامی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...