Home sticky post 4 پاک فوج کی سیالکوٹ ،نارروال ،ظفروال، وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں

پاک فوج کی سیالکوٹ ،نارروال ،ظفروال، وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں

Share
Share

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری مدد کے لیے پاک فوج کی جانب سے بروقت اور مؤثر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور وزیرآباد سمیت متعدد اضلاع میں پاک فوج نے فری میڈیکل کیمپس لگائے جہاں ہزاروں مرد، خواتین اور بچوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیکل کیمپ میں 108 مرد، 126 خواتین اور 98 بچوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا گیا جبکہ نارووال اور ظفروال میں مجموعی طور پر 270 مریضوں کا علاج اور ادویات کی فراہمی کی گئی۔ وزیرآباد میں بھی بچوں اور خواتین سمیت 270 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ پتوکی، بہرام، تاہلی والا اور رام گڑھ میں امدادی کیمپ قائم کر کے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مانگا منڈی کے قریب سیلابی پانی میں لاپتہ تین افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دریائے چناب کی بریچنگ سائٹس اور دیگر حساس مقامات پر سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور مظفرگڑھ و دوآبہ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی انخلاء اور ریلیف ٹیموں کی تربیت مکمل کی ہے تاکہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔پاک فوج اور سول ادارے سیلاب کی شدت کے باوجود عوام کی حفاظت اور امداد کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...