Home highlight انصاف کو عام کیا جائے، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے،شیخ رشید

انصاف کو عام کیا جائے، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کو عام کیا جائے، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے۔ ایسا انصاف نہ لائیں کہ لوگ آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جج صاحب کی آج طبیعت خراب ہے، ہماری حاضری لگ گئی، میرا بھتیجا کبھی فیصل آباد نہیں گیا، فیصل آباد میں میرے بھتیجے کو 4 کیسز میں 10،10 سال کی سزا دی گئی ہے، جرح کی بھی اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس کا کوئی گواہ نہیں، ہمیں کیس لڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی، وکیل اور گواہ سرکاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف رسوا ہوگیا ہے، دھجیاں ادھڑ گئی ہیں، جن غریب ورکرز کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے گھروں کے حالات دیکھیں، جن ورکرز کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے گھروں میں کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں، سکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف کو عام کیا جائے، عوام کو سہولت دی جائے، اسی سے پاکستان آگے جائے گا، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے، ایسا انصاف نہ لائیں کہ لوگ آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ اور دوسرے ڈیم بنانے کیلئے بہت کوششیں کی گئیں ہیں، 16 سے 17 بار وزیر رہا ہوں ہر بار ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی، سندھ کے لوگ کالا باغ ڈیم کو قبول نہیں کرتے، بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کا کسان تباہ و برباد ہوگیا، پاکستان کے کسانوں کی حقیقی معنوں میں مدد کی جائے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...