Home تازہ ترین سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،آصفہ بھٹو

سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،آصفہ بھٹو

Share
Share

نواب شاہ: اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ضلع شہید بینظیر آباد پہنچ گئیں ۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ حکومت میں محکمہ صحت کی وزیر عذرا فضل پیچوہو بھی موجود تھیں ۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع شہید بینظیرآباد کے عوام کے سیلابی ریلے کے آنے پر مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اقدامات پر انتظامیہ کو طلب کرلیا۔

اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کمشنر، ڈی سی، ایس ایس پی سمیت محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور صحت کے اداروں کے منتظمین کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سپر فلڈ کی صورت میں ضلع کی نو یونین کونسلوں کے 95 گاؤں میں رہنے والے 80 ہزار کے لگ بھگ افراد کا سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سپر فلڈ کی صورت میں ضلع میں 64 ہزار جانور سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں جن کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔

بریفنگ میں بی بی آصفہ بھٹو کوآگاہ کیا گیا کہ ضلع میں سیلاب سے قاضی احمد اور سکرنڈ کے علاقے تھٹ، سعید کانڈو، پھلیل، کھڑ، گہرام مری، بہاول شاہ، محراب پور، ماڑی اور موریا لاکھو متاثر ہوسکتے ہیں۔ قاضی احمد اور سکرنڈ میں 59 ریلیف کیمپ فعال کردئیے گئے ہیں جبکہ 11 میڈیکل کیمپس بھی متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں، امدادی کاموں کے لئے لائف جیکٹس، کشتیاں، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، ڈی واٹرنگ پمپس اور وینٹی لیٹر کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیس اور انتظامی اداروں سمیت امدادی کاموں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ضلع شہید بینظیر آباد کے عوام کو میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گی، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر یہ وقت ایک قوم بن کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پانچ سال کے مختصر عرصے میں ہم تیسرے بڑے سیلاب کا سامنا کرنے جارہے ہیں، امید کرتی ہوں کہ موجودہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ ماضی کے تجربات سے سیکھ کر مزید بہتر اقدامات کرے گی، امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیز کیا جائے، بروقت مدد کے حوالے سے کسی بھی اقدام سے گریز نہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کا امیونیشن ڈپو مکمل تباہ

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج...

طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر لانے پر عمر بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید

اسلام آباد:معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے رجب بٹ...

سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض :سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی...