Home sticky post 5 ملک بھر میں عیدمیلاالنبیﷺ کی تیاریاں عروج پر،12 ربیع الاول کی مناسبت سے گلیاں، مساجد اور عمارتیں جگمگا اٹھیں

ملک بھر میں عیدمیلاالنبیﷺ کی تیاریاں عروج پر،12 ربیع الاول کی مناسبت سے گلیاں، مساجد اور عمارتیں جگمگا اٹھیں

Share
Share

اسلام آباد:2025 ء نبی کریم ﷺ کی1500 ویں ولادت باسعادت کاسال ہے۔ 12 ربیع الاول، انتہائی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ گلیاں، کوچے اور بلندوبالا عمارتیں جگمگااٹھیں۔

مُحسنِ ِ انسانیت ،رحمۃ للعالمین ، شفیع المذنیبین، حضور سرورِ کونین ﷺ کےعالم بالا سے عالم ِ امکان میں جلوہ گر ہو نے کے مبارک موقع پر شہر شہر قریہ قریہ رنگ و نور سے دمک رہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں، گھر، مساجد اور عمارتیں جگ مگارہی ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے ربیع الاول سال 1447ھ کو نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے 1500سال مکمل ہونے پررکن ملکوں کو اس حوالے سے خصوصی طور پر آپ ﷺ کی ذات عالی کو خراج تحسین پیش کرنے اور آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سےاس ماہ مبارک میں عشرہ رحمت للعالمین ﷺ” منا یا جا رہا ہے جس میں 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد بھی ہو رہا ہے۔

12 ربیع الاول کو ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس نکالے جائیں گے اور محافل درود و سلام کا انعقاد کیا جائے گا ۔

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمیں برداشت، مساوات، عدل، امانت، حیا، دیانت، مشاورت اور خدمتِ خلق جیسے اوصاف عطا کرتی ہیں جن کی آج کے پاکستانی معاشرے کو اشد ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...