Home sticky post صدرمملکت اور وزیراعظم کا وفاقی وزیر بحری امور کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

صدرمملکت اور وزیراعظم کا وفاقی وزیر بحری امور کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ والدہ کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔الّلہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری کو ٹیلیفون کیا اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے محمد جنید انوار چودھری کی والدہ کے لے دعائے مغفرت کی۔

وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل بیان غم ہے، جنکی جگہ کوئی پُر نہیں کر سکتا۔وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی محمد جنید انوار چودھری کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور تمام لواحقین کو اس غم کو برداشت کرنے توفیق دے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...