Home sticky post 2 یومِ دفاع و شہداء جنوبی وزیرستان میں عقیدت، احترام اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

یومِ دفاع و شہداء جنوبی وزیرستان میں عقیدت، احترام اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

Share
Share

جنوبی وزیرستان: 6 ستمبر 2025 کو یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جنوبی وزیرستان میں مختلف علاقوں میں پُرجوش تقریبات منعقد ہوئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

شوال، دوسلی، وانا، چغمالئی، جنڈولہ، منزئی، آسمان منزہ، شکئی اور کیڈٹ کالج سپنکئی میں شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

دن کا آغاز نمازِ شکرانہ سے کیا گیا جس میں مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عوام نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کے دفاع پر فخر کا اظہار کیا۔ نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے قومی پرچم تھامے، "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور ملک سے محبت کا عملی ثبوت دیا۔

تقریبات کے دوران پاک فوج اور عوام کے درمیان لازوال رشتے اور باہمی اعتماد کا جذبہ نمایاں طور پر نظر آیا، جو ملکی سلامتی اور یکجہتی کی علامت ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...