Home sticky post 6 چیئرمین سینیٹ کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رانا ثناء اللہ ایک باصلاحیت، ذہین اور متحرک پارلیمنٹیرین ہیں جنہوں نے اپنی طویل سیاسی جدوجہد اور خدمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا سیاسی اور پارلیمانی تجربہ ایوانِ بالا کے لیے قانون سازی، عوامی مفاد کے معاملات اور جمہوری اقدار کے فروغ میں قیمتی معاونت فراہم کرے گا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نومنتخب سینیٹر اپنے منصب کی ذمہ داریاں پوری محنت اور دیانتداری سے ادا کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان میں رانا ثناء اللہ کی موجودگی نہ صرف ایوان کی فعالیت میں اضافہ کرے گی بلکہ قانون سازی کے عمل کو بھی مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنائے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے آخر میں نومنتخب سینیٹر رانا ثناء اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کامیاب فرمائے اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو بارآور بنائے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...