Home highlight صدر آصف علی زرداری آج 10 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

صدر آصف علی زرداری آج 10 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری آج چین کے10 روزہ دورے پر روانہ ہورہےہیں ۔ دورے میں پاکستان چین تجارتی واقتصادی تعلقات بالخصوص سی پیک پرتوجہ مرکوز ہوگی ۔

صدرمملکت چین کی حکومت کی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں ۔ وہ چینگڈو،شنگھائی اورسنکیانگ یغور خودمختار علاقے کا دورہ کریں گے ۔صدرمملکت کی چین کے مختلف شہروں کے دورے کے موقع پر صوبائی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی وتجارتی تعاون ،چین پاکستان اقتصادی راہداری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدرمملکت کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کوکثیرالجہتی فورم پر فروغ دینے کےحوالے سے اہمیت کا حامل ہے ۔یہ دورہ پاکستان اورچین کے درمیان اعلی سطح رابطوں کی روایت کو اجاگرکرتاہے ۔

یہ دورہ دونوں ممالک کی ہرآزمائش پرپورااترنے والی تذویراتی شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے عزم کا بھی عکا س ہے۔صدرمملکت کا چین کا دورہ خطے میں امن ،ترقی اوراستحکام کیلئے مشترکہ عزم کومزیدتقویت دینے کی بھی غمازی کرتاہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...