Home sticky post 2 امریکی میگزین "فارن افیئرز” کا تجزیہ: بھارت پر انحصار ناکام، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار

امریکی میگزین "فارن افیئرز” کا تجزیہ: بھارت پر انحصار ناکام، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار

Share
Share

واشنگٹن:امریکی جریدے "فارن افیئرز” نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی بھی امریکہ کا قابلِ بھروسہ شراکت دار نہیں رہا اور وہ امریکہ کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔ اس کے برعکس، فارن افیئرز کے مطابق پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ثابت ہوا ہے۔

میگزین کا کہنا ہے کہ اب امریکہ کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا تھا۔

فارن افیئرز کے مطابق امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں، جبکہ ریکو ڈیک سمیت پاکستانی وسائل میں امریکی سرمایہ کاری سے خطہ مستحکم ہو سکتا ہے۔

میگزین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پر یکطرفہ توجہ خطے میں دراڑیں اور جنگ کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور دیا گیا ہے اور پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کو قریب لانے کا پل بن چکا ہے۔

فارن افیئرز نے واضح کیا کہ بھارت پر مرکوز امریکی پالیسی پاکستان کو دور اور خطے میں واشنگٹن کو کمزور کرے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...