Home sticky post 2 امریکی میگزین “فارن افیئرز” کا تجزیہ: بھارت پر انحصار ناکام، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار

امریکی میگزین “فارن افیئرز” کا تجزیہ: بھارت پر انحصار ناکام، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار

Share
Share

واشنگٹن:امریکی جریدے “فارن افیئرز” نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی بھی امریکہ کا قابلِ بھروسہ شراکت دار نہیں رہا اور وہ امریکہ کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔ اس کے برعکس، فارن افیئرز کے مطابق پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ثابت ہوا ہے۔

میگزین کا کہنا ہے کہ اب امریکہ کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا تھا۔

فارن افیئرز کے مطابق امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں، جبکہ ریکو ڈیک سمیت پاکستانی وسائل میں امریکی سرمایہ کاری سے خطہ مستحکم ہو سکتا ہے۔

میگزین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پر یکطرفہ توجہ خطے میں دراڑیں اور جنگ کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور دیا گیا ہے اور پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کو قریب لانے کا پل بن چکا ہے۔

فارن افیئرز نے واضح کیا کہ بھارت پر مرکوز امریکی پالیسی پاکستان کو دور اور خطے میں واشنگٹن کو کمزور کرے گی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...