Home highlight سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی ساتھ ساتھ ہونی چاہیئے،قائم مقام صدر

سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی ساتھ ساتھ ہونی چاہیئے،قائم مقام صدر

Share
Share

اسلام آباد:قائم مقام صدر سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مالی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تیز کی جائے ۔ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی ساتھ ساتھ ہونی چاہیئے۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی مشاورت سے حکومت نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی ۔ایمرجنسی زرعی شعبے کو مشکل حالات میں سہارا دینے کے لیے ہے ۔
ایوان صدر میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں خیبرپختونخوامیں سیلابی ریلیف اور بحالی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے جانی نقصانات ،روزگار،مویشی اور زراعت کو پہنچنے والے نقصانات پر قائم مقام صدر کو بریفنگ دی ۔ملاقات میں سینیٹر محترمہ فلک ناز بھی موجود تھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی یوایس کے کوآرڈینیٹر مقصود علی کمبوہ ، عبدالشکور خان،نویدعامرجیوا اور قادر خان مندوخیل سے ملاقات میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے میں سیلابی نقصانات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔

انہوں نےکہا کہ مخیر افراد ،صنعت کار، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی بھی متاثرہ عوام کی مدد کریں۔رہائش،خوراک،علاج اور انفراسٹرکچرکی بروقت بحالی پر زور دیتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ، این جی اوز اور نجی شعبے ملکرمتاثرہ افراد کی مدد کریں۔قائم مقام صدر نے کہا کہ وہ جلد پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...