Home #ٹرینڈ صدر مملکت کی چین کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

صدر مملکت کی چین کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

Share
Share

چنگدو: صدر آصف علی زرداری نے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کو چین میں خوش آمدید کہا اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں سے آگاہ کیا۔ لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کے فروری کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈےلی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف کی

لی شو لی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے تعلقات میں قیادت فراہم کی، دونوں ممالک ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے۔پاکستان چین، دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو آج کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے، بارود کی بو کی نہیں ۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...