Home sticky post 4 پنجاب پولیس کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، 7 لاکھ سے زائد متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب پولیس کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، 7 لاکھ سے زائد متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

Share
Share

لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھر پور انداز سے جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق اب تک 7 لاکھ 28 ہزار 241 سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریسکیو کیے گئے متاثرین میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مرد، 2 لاکھ 35 ہزار 148 خواتین اور 2 لاکھ سے زائد بچے شامل ہیں۔ پولیس نے 6 لاکھ 29 ہزار 537 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 770 وہیکلز اور 40 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری شہری کے محفوظ مقام پر پہنچنے تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صرف ملتان ریجن سے 2 لاکھ 43 ہزار 719 اور ڈی جی خان ریجن سے ایک لاکھ 9 ہزار 832 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...