Home highlight ایشیا کپ :میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل

ایشیا کپ :میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل

Share
Share

لاہور:ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں خلاف ورزی کرنے والے میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو معطل کر دیا گیا۔

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر معطل کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ میچ ریفری پائی کرافٹ نے ٹاس کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کہا تھا جس پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے ہاتھ نہیں ملائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...