Home sticky post 5 وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر امت مسلمہ کی آواز تھی،عطاء اللہ تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر امت مسلمہ کی آواز تھی،عطاء اللہ تارڑ

Share
Share

نیویارک :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر امت مسلمہ کی آواز تھی۔ وزیراعظم نے مظلوم فلسطینیوں کا مقدمہ واشگاف الفاظ میں پیش کیا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا فلسطینی عوام کے لئے آواز بلند کرنے پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلے پر بھی پاکستان کا مؤقف ایک بار پھر بھرپور انداز میں پیش کیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور فیصلہ کن برتری حاصل کی۔پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے ساتھ لڑاکا طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر متاثر کن تھی۔ انہوں نے اپنے جامع خطاب میں دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی چیلنجز پر کھل کر بات کی اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آواز بن کر ابھرے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...