Home sticky post 4 سابق پاکستانی کپتان ثنا میر بھی ویمنز ورلڈ کپ کے اسٹار کمنٹری پینل میں شامل

سابق پاکستانی کپتان ثنا میر بھی ویمنز ورلڈ کپ کے اسٹار کمنٹری پینل میں شامل

Share
Share

کراچی:آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے تبصرہ نگاروں اور تجزیہ کاروں کا پینل تشکیل دے دیا گیا جس میں ثنا میر بھی شامل ہیں۔

30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ایونٹ کے براہ راست میچز پر سابق ورلڈ کپ فاتح میل جونز، عیسیٰ گوہا، اسٹیسی این کنگ اور جولیا پرائس نمایاں تبصرہ نگاروں میں شامل ہیں۔

سابق بھارتی کپتان متھالی راج، سابق پاکستانی کپتان ثنا میر اور انجم چوپڑا بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی۔

دیگر نامور تجزیہ کاروں میں کیٹی مارٹن، نتاشا فیرنٹ اور کاس نائیڈو شامل ہیں جبکہ ایرون فنچ، کارلوس بریتھویٹ اور دنیش کارتک بھی کمنٹری کریں گے جبکہ ناصر حسین، ایان بشپ، مپومبیلو مبانگوا، رسل آرنلڈ، راؤنک کپور اور جتن سپرو بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...