Home sticky post 4 پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی ای-بیلٹنگ کا آغاز،شہریوں کو سبسڈائزڈ الیکٹرک دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں الاٹ

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی ای-بیلٹنگ کا آغاز،شہریوں کو سبسڈائزڈ الیکٹرک دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں الاٹ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے پیو (PAVE) اسکیم کے تحت پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی ای-بیلٹنگ کا اسلام آباد میں افتتاح کیا۔

بیلٹنگ کے ذریعے گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور چاروں صوبوں کے شہریوں کو سبسڈی شدہ الیکٹرک دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں الاٹ کی گئیں۔ یہ شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل بیلٹنگ “PAVE آن لائن پورٹل” کے ذریعے نامزد بالٹنگ اوور سائیٹ کمیٹی کی نگرانی میں کی گئی تاکہ شفافیت، انصاف اور سب کے لیے برابر مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔

مجموعی طور پر269,161 درخواستیں موصول ہوئیں۔ آج کی قرعہ اندازی میں 40,000 الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں اور 1,000 الیکٹرک تین پہیہ گاڑیاں کامیاب درخواست گزاروں کو الاٹ کی گئیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے اسے پاکستان کے صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے سفر میں ایک سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، جو کہ حکومت کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (NEVP) کے مطابق ہے۔سیکریٹری نے کہا کہ اس اقدام سے درآمدی تیل پر انحصار کم ہوگا اور سالانہ 1 ارب امریکی ڈالر کی بچت ممکن ہوگی۔ 2030 تک 45 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے، جس سے ہوا صاف ہوگی اور آلودگی سے متعلق صحت کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...