Home highlight خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا میں حزب اختلاف کی جماعتیں وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار ہو گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ اپنا امیدوار لایا جائے جبکہ جمعیت علمائے اسلام بھی اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہے، اپوزیشن جماعتوں کو متفق کرنے کے لیے سیاسی رہنماوٴں نے کوششیں تیز کر دیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر آج جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماوٴں سے رابطہ کریں گے، گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر اور مولانا عطا الرحمان سے مشاورت کی تھی۔
یادرہے کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہے کہ متفقہ طور پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی امیدوار کو نامزد کریں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج شام اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور رہنماوٴں کو طلب کیا گیا ، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس سے علی امین گنڈاپور الوداعی خطاب کریں گے،وہ گزشتہ روز ہی آبائی گاوٴں ڈی آئی خان جا رہے تھے، قریبی ساتھیوں نے نہ جانے کا مشورہ دیا تھا، آج خطاب کے بعد رخصتی ہوگی۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ طلب کرکے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...