Home تازہ ترین وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ،مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ،مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Share
Share

اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے تک عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دینے والےاسلام آباد پولیس و فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی ۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔

وزیرداخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فردا ًفرداً مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔محسن نقوی نے جوانوں سے کھانے پینے کی فراہمی کے بارے پوچھا۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں ۔ قانون کی عملداری یقینی بنانے میں آپ نے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

آئی جی اسلام آبادپولیس، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...