Home sticky post 3 پاکستان کا پولیو کے خاتمے اور ہیلتھ کوریج کے فروغ کا پختہ عزم

پاکستان کا پولیو کے خاتمے اور ہیلتھ کوریج کے فروغ کا پختہ عزم

Share
Share

قاہرہ :عالمی ادارہ صحت (WHO) کے 72ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی و کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے، جس کی بدولت پاکستان کے ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردِعمل کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس میں ملکی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داروں کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس وقت ساڑھے چار کروڑ بچوں کو ویکسین لگانے کی بھرپور مہمات جاری ہیں۔ مؤثر نگرانی کا نظام، سرحد پار مربوط کوششیں اور گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو کے شراکت داروں کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ اس موقع پر وزیرِ صحت نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ صحت نے کہا کہ حکومت پاکستان 2026–2035 کی نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے، جس میں ویکسین کی مقامی پیداوار میں خودکفالت اور ٹیلی میڈیسن و ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجی کا انضمام شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ “ایک مریض، ایک شناخت” جیسے اقدامات کے ذریعے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز اور مؤثر ڈیٹا مینجمنٹ کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ تکنیکی معاونت اور ریجنل ہم آہنگی میں اپنا قیادی کردار جاری رکھے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...