Home sticky post 4 افغان تاجر طورخم بارڈر بندش پر طالبان حکومت پر برس پڑے

افغان تاجر طورخم بارڈر بندش پر طالبان حکومت پر برس پڑے

Share
Share

طورخم:پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ حالات اور طورخم بارڈر کی بندش پر افغان تاجروں نے طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان سے تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ صرف چار دن کی بندش کے باعث افغان عوام اور تاجر شدید متاثر ہو چکے ہیں۔طورخم بارڈر پر کچھ دن سے حالات ٹھیک نہیں، دونوں طرف سے بارڈر بند ہے۔ اس بندش کا سب سے زیادہ نقصان افغان عوام کو ہو رہا ہے۔

تاجروں کے مطابق تقریباً 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کا مال و سامان بارڈر پر پھنسا ہوا ہے جس کے خراب ہونے کا خدشہ ہے، جس سے لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

افغان تاجروں نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کے بجائے عوامی مفاد کو مدِنظر رکھے اور تجارت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...