Home sticky post 4 پاکستان اور برطانیہ کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی اُمور سردار محمد یوسف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق اور دینی مدارس کے طلباء کو جدید تعلیم اور تکنیکی ہنر کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کو اپنی شاندار روایات، ثقافت اور مذہبی تنوع پر فخر ہے۔ پاکستان میں رہنے والے عیسائی، ہندو، سکھ، پارسی اور دیگر اقلیتیں ہمارے سماج کا اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی شمولیت اور تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر مذہبی امور نے اس موقع پر بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بین الاقوامی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ میں 20 لاکھ مسلمان اور 17 لاکھ ہندو آباد ہیں، جو برطانوی معاشرے کا فعال حصہ ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں مدارس کے طلباء کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر اور ایکسچینج پروگرامز کے ذریعے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ ان طلباء کو سکالرشپ دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ پاکستان بھر میں 18 ہزار سے زائد مدارس رجسٹرڈ ہیں اور ان کے طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتہا پسندی کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...