Home sticky post 5 غزہ میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت، سینکڑوں ٹرک داخل ہونے کے منتظر

غزہ میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت، سینکڑوں ٹرک داخل ہونے کے منتظر

Share
Share

غزہ:غزہ میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ رفح بارڈر پر اب بھی سینکڑوں ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے منتظر ہیں ۔مصر کی سرحد پر امدادی ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ چکی ہیں ۔اسرائیل امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے گریزاں ہے ۔

اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں نے رفح بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔عالمی خوراک پروگرام کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے کے لیے 250 خوراک کے ٹرک تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو انتظار بہت جلد ختم ہونے کو ہے اور ہم امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہونے والے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت ڈائریکٹر حنان بلخی نے اے ایف پی کو انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں وبا کا پھیلاؤ "قابو سے باہر” ہو گیا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 13 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ بلخی نے کہا کہ غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کر دیا گیا ہے، غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام بہت کم رہ گیا ہے۔ متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں مرحلہ وار بیماریوں سے نمٹنا پڑے گا۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...