Home تازہ ترین وزیر خزانہ کی دی کرنسی ایکسچینج فنڈ کے وفد سے ملاقات، مقامی کرنسی میں قرض فراہمی اور قرض مینجمنٹ حکمتِ عملی پرگفتگو

وزیر خزانہ کی دی کرنسی ایکسچینج فنڈ کے وفد سے ملاقات، مقامی کرنسی میں قرض فراہمی اور قرض مینجمنٹ حکمتِ عملی پرگفتگو

Share
Share

واشنگٹن :وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹی سی ایکس (دی کرنسی ایکسچینج فنڈ) کے وفد سے ملاقات کی ۔وفد میں ٹی سی ایکس کی قیادت ادارے کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر اور ڈپٹی سی ای او عثمان بوقرامی شامل تھے ۔

ملاقات میں مقامی کرنسی میں قرض فراہمی اور قرض مینجمنٹ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ کو ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں فنانسنگ سہولت کے حوالے سے ٹی سی ایکس کے آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

وزیر خزانہ نےٹی سی ایکس کے ساتھ شراکت کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی سی ایکس کے ساتھ شراکت سے پاکستان میں مقامی کرنسی پر مبنی قرضوں کے تحفظ کو مزید مضبوطی ملے گی۔پاکستان اپنی اندرونی اور بیرونی قرضہ جاتی ذمہ داریوں کی مدت میں توسیع کا خواہاں ہے۔اس کا مقصد ری فنانسنگ اور شرحِ سود کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی کے لیے پانڈا بانڈز، یوروبانڈز اور بین الاقوامی سکوک کے اجرا پر کام کر رہا ہے۔ٹی سی ایکس کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو جمع کرائی گئی تجاویز پر تفصیلی فالو اپ کیا جائے گا۔ مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...