Home تازہ ترین مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی صدرِ آصف علی زرداری سے ملاقات،صدرِ مملکت نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحادکے لئے کاوشوں کو سراہا

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی صدرِ آصف علی زرداری سے ملاقات،صدرِ مملکت نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحادکے لئے کاوشوں کو سراہا

Share
Share

اسلام آباد:مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایوان صدر میں صدرِ آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔صدرِ مملکت نے خادمِ الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔صدر مملکت نے مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابلِ تعریف اقدام ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ سیرت النبی ﷺ میوزیم، پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مشترکہ احترام اور عقیدت کی علامت ہے۔مسلم ورلڈ لیگ امتِ مسلمہ کے اتحاد، مکالمے، رواداری اور انسانیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ امن کی ہر کوشش میں پائیدار جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کو یقینی بنانا چاہیے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے ۔سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور تعلقات کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔پاکستان سے دوستی کو مملکتِ سعودی عرب اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتی ہے۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا سیاسی سفر قابلِ تحسین اور متاثرکن ہے۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے صدر زرداری کو محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی وراثت آگے بڑھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...