Home تازہ ترین ابراہیمی معاہدہ؟ ،سعودی ولی عہد 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات کریں گے

ابراہیمی معاہدہ؟ ،سعودی ولی عہد 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات کریں گے

Share
Share

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 7 سال بعد امریکا کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کی دوبدو ملاقات 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے اس اہم اور تاریخی ملاقات کے لیے حتمی پروگرام تشکیل دیدیا ہے تاہم ایجنڈے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد اس ملاقات میں امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ پر تبادلہ خیال کریں گے جس پر رسمی طور پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوگی۔

ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد اور امریکی صدر معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات میں صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ابراہیمی معاہدے پر بھی بات ہوگی جس کے تحت کئی عرب ممالک صیہونی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ابراہیمی معاہدے میں شمولیت پر اتفاق کرچکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم سعودیہ ہمیشہ سے اسرائیلی قبضے سے قبل کی سرحدوں پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل کسی معاہدے میں شمولیت سے انکار کرتے آیا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...