Home تازہ ترین راولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے دن کھیل کے اختتام پرجنوبی افریقا نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنا لئے

راولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے دن کھیل کے اختتام پرجنوبی افریقا نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنا لئے

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنالیے۔

پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔

ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرسٹان اسٹبس 68 اور کائل ویرین 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو کچھ دیر مزاحمت کے بعد سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

سعود شکیل بھی 66 رنز پر مہاراج کا شکار بنے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی صفر پر بولڈ کردیا۔

بعد ازاں ایک ہی اوور میں ساجد خان 5 اور آصف آفریدی 4 کو آؤٹ کرکے وہ پاکستان کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔

پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 74 رنز کا ہی اضافہ کرسکی تھی۔

کپتان شان مسعود 87 اور عبداللہ شفیق 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد رضوان 19، امام الحق 17 اور بابر اعظم 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...