Home تازہ ترین وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے کالعدم تنظیم قرار دے دیا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11-بی ذیلی شق (1-اے) کے تحت فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر کیا، جس نے 13 اکتوبر کو مریدکے میں احتجاج کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد تنظیم پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...